نواز شریف نیب ایکٹ میں ترامیم کے بعد مقدمے میں ریلیف لینے والوں کی فہرست میں شامل

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت سے ریلیف مانگتے ہوئے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کروڑ سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔ درخواست گزار کے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت 3 ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں