وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ نیویارک میں ملاقات ہوئی.
اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں