نیند کے دورانیے میں کمی قلبی امراض کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

جرنل آف ایکسپیریمنٹل سائنسز میں شائع ہونے والی نیویارک کے آئیکان اسکول آف میڈیسن میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق دائمی طور پر نیند میں کمی کسی بھی شخص کے مدافعتی خلیوں کو متاثر کرسکتی ہے اور جسم میں سوزش کا سبب بن سکتی ہے۔آئیکان اسکول میں میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے شریک محقق کیمرون مک ایلپائن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سوزش میں اضافہ آپ کو متعدد مسائل کا ہدف بناتا ہے بالخصوص قلبی امراض کا.تحقیق کے سربراہ مصنف اور آئیکان اسکول میں کارڈیوویسکیولر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر فلپ سورسکی کا نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس بات کی اہمیت پر زور دیتی ہے کہ بڑی عمر کے افراد کو روزانہ سات سے آٹھ گھنٹوں کی نیند لینی چاہیئے تاکہ سوزش اور بیماریوں سے بچنے میں مدد مل سکے، بالخصوص ان لوگوں کوجو دائمی امراض میں مبتلا ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق جسم کے اندر موجود ان نظاموں کی نشان دہی سے شروع ہوتی ہے جو نیند اور مدافعتی صحت کے درمیان طویل مدت تک تعلق قائم رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں