وزیراعظم ہاؤس کی لیک ہونے والی کال کئی حوالوں سے تشویش ناک ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی لیک ہونے والی کال کئی حوالوں سے تشویش ناک ہے.انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’100 گھنٹے سے زیادہ کی وزیراعظم کے دفتر کی گفتگو ویب سائٹ پر اگست ستمبر سے برائے فروخت ہے.فواد چوہدری نے اتوار کو اپنی ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ’100 گھنٹے سے زیادہ کی وزیراعظم کے دفتر کی گفتگو ویب سائٹ پر اگست ستمبر سے برائے فروخت ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہماری ایجنسیز کو سیاسی ٹاسک سے فرصت ملتی تو وہ حساس معاملات پر نظر ڈالتے۔ سوال یہ ہے اتنے بڑے واقعے پر حکومت کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے؟‘
’فون ہر گیمز کھیلنے سے فرصت مل جائے تو مؤقف بھی دے دیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں