اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ہالی ووڈ فلم کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

ممبئی: بھارت کی مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ہالی ووڈ فلم کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اداکارہ عالیہ بھٹ 2023 میں ہالی ووڈ کی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، اداکارہ نے اس فلم پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہےجس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔اپنی ہالی ووڈ فلم کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا، ’ہارٹ آف سٹون 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی‘۔
شائقین ِ فلم ٹام ہارپر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں