اداکارہ عائزہ خان ایوارڈ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی

ٹورنٹو:عائزہ خان کو بہترین اداکارہ اور عثمان خالد بٹ کے ساتھ بہترین جوڑی کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس کو حاصل کرنے میں وہ کامیاب رہیں.اداکارہ ٹورنٹو میں منعقد ہم ایوارڈز شو میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں.
عائزہ خان نے اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ شاید تھوڑا مشکل ہورہا ہے کام کرنا تو میں کام چھوڑ دیتی ہوں زرا گھر وغیرہ دیکھتی ہوں، لیکن جب میں ایسا سوچتی ہوں آپ لوگ مجھے ایوارڈ دے دیتے ہیں جو پھر مجھے ہمت دلاتا ہے اور مجھ سے پھر سے وہ کام کرواتا ہے جو مجھے بہت پسند ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں