اداکارہ عتیقہ اوڈھو مریم اورنگزیب کی حمایت میں بول پڑی

کراچی:عتیقہ اوڈھونے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مریم اورنگیزیب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے پر مذمت کی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ ’ہوسکتا ہے آپ کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے، یہ قومی مسائل کا حل نہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’جب اوورسیز پاکستانی ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں تو دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب ہوتا ہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلے کا حصہ بن رہے ہیں‘۔ ’میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ برے اور بچگانہ سلوک سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ کسی چیز سے خوش نہیں ہیں تو باوقار رہتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار ووٹنگ سے کریں‘۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’جذبات، ثبوت یا درست معلومات کی کمی کے بہاؤ میں بہہ نہ جائیں، ہمیشہ حقائق اور ثبوت رکھیں اور پھر قانون پر عمل کریں، ورنہ یاد رکھیں ان کے بغیر آپ پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں‘۔ عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ میں مریم اورنگزیب کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں