بھارتی فوج کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ؛ نوجوان شہید

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں غیر قانونی سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی اور بزرگوں تک کو ہراساں کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاش لواحقین کو دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی فوج نے اپنی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو بھی اسپتال لے جانے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس سے نوجوان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں