سیلاب متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: سیلاب متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے 133 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سےجاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41 ، ترکیہ سے 14 ، چین سے 4 ، ازبکستان سے ایک، قطر سے 4 ، فرانس سے ایک، یونیسیف کی 3، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ کی 14پروازیں، ترکمانستان کی ایک ، اردن کی ایک ، عالمی ادارہ خوراک کی تین ، امریکا کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، اومان کی 8 ، روس، یونان اور اٹلی کی ایک ایک اور سعودی عرب کی 10 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں