وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت کا ریکو ڈک منصوبہ پر سپریم کورٹ سے راہنمائی لینے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ صدارتی ریفرنس بھیجنے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ کو وزارت قانون و انصاف نے سمری بھجوائی ہے۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی وفاقی کابینہ غور کرے گی جبکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے اور مارکیٹس کی بندش کے اوقات پر بھی کابینہ غور کرے گی۔ اجلاس میں آڈیو لیکس اور ہائی پاور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں