کابل میں خودکش بم دھماکہ؛19 افراد ہلاک، 29 زخمی

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح کابل کے مغربی علاقےدہشتِ برچی میں ایک تعلیمی مرکز میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ کاج نامی ایک تعلیمی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بدقسمتی سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔‘انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، حملے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں