جنوبی فلپائن میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔بارشوں کا سلسلہ جزیرے منداناؤ میں آنے والے طوفان کے بعد شروع ہوا اور پورے جنوبی فلپائن میں پھیل گیا۔ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں .ابتدائی طور پر 13 افراد کی ہلاکت کی خبر آئی تھی تاہم امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری رہا اور ایک مقام پر 10 لاشیں ملیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31 تک جا پہنچی تھی۔تاہم دونوں میں مزید طوفانی جھکڑوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہوگئی اور تاحال درجنوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں