روس نے یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان کر دیا

ماسکو: روس نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے کردہ یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان کر دیا۔
روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے جس پر امریکا نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی شرکت اور ترکیہ کے تعاون کی بدولت انھیں یوکرین سے اناج کے معاہدے کے حوالے سے ضروری تحریری ضمانتیں موصول ہوئی ہیں جن کو کافی پایا ہے تاہم اناج معاہدے میں ہماری شراکت جاری رہے گی۔
روس نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا خلیج میں کشیدگی نہ بڑھائے، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کو آگاہ کیا ہے کہ مغربی میڈیا نے ایک ایسی مہم شروع کی ہے جس سے خلیج میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سرگئی لاوروف نے حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مغربی میڈیا کی طرف سے شروع کی گئی آگہی مہم کے نقصان دہ اثرات پر تبصرہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں