مدیحہ رضوی سے طلاق کی خبروں پر حسن نعمان کا ردِعمل

کراچی:اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حسن نعمان نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اہلیہ سے طلاق نہیں چاہتے تھے ان کی طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹیوں کی وجہ سے پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہوں، چاہتا ہوں کہ وہ زندگی کو بھرپور طرح سے گزاریں۔
حسن نعمان کا اپنی انسٹا پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر کہوں گا کہ میں شادی پر یقین رکھتا ہوں اور یہ طلاق نہیں چاہتا تھا بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے، کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔انہوں نے مزید لکھا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں