اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورز کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے۔ ایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 520 سے کم ہو کر 512 روپے کلو ہوگیا۔اسی طرح پانچ کلو والے گھی کا ڈبہ 2625 روپے سے کم ہو کر2580 روپے کا ہوگیا، 5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی ہے۔ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔
