وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام جاری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیغام میں لکھا ہے کہ ٹیم پاکستان آپ نے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے، اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کے لیے لکھا ہے کہ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں