سیہون شریف ٹریفک حادثہ : صدر مملکت کا قیمتی جانی نقصان پراظہار افسوس

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی اوران کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں ميری ہمدردیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں