ٹوئٹر کا اپنے دفاتر آج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

سان فرانسسکو : ایلون مسک کے الٹی میٹم کے بعد سینکڑوں ٹوئٹر ملازمین جہاں دستبردار ہوئے وہیں سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر آج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔برطانوی میڈیا کےمطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرکمپنی کا دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا تاہم دفاتر 21 نومبر سےدوبارہ کھل جائیں گے۔ٹوئٹر نے کمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کی ہیں اور دفاتر بند کرنے کی رپورٹ پرکسی بھی قسم کے ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں