نامور کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کرگے

کراچی : اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر واقع میمن پہاڑی مسجد میں دا کی جائے گی ۔اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار تین روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ان کے گردے فیل ہوگئے تھے، انہیں کل صبح ہی وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔نومبر 1949 میں کراچی میں پید ا ہونے والے نامور فنکار اسمٰعیل تارا کااسٹیج، ٹیلی ویژن اور سنیما میں شاندار کیریئر رہا. اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر 5 بار نگار ایوارڈز تفویض کیے گئے تھے۔انہوں نے ٹی وی اور اسٹیج کے علاوہ 14 پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت ملک کی سیاسی سماجی شخصیات نے اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں