بھارت میں سونے کے سکے فراہم کرنے والی اے ٹی ایم سروس کا آغاز

ممبئی: بھارت میں ملک کی پہلی اے ٹی ایم مشین نصب کردی گئی ہے جو کارڈ میں موجود رقم کے بدلے سونے کے سکےفراہم کرتی ہے جن کا وزن نصف گرام سے 100 گرام تک ہوسکتا ہے۔اگرچہ دیکھنے میں یہ عام اے ٹی ایم مشین جیسی دکھائی دیتی ہے لیکن صرف ایک بٹن دبانے سے رقم کی بجائے سونا فراہم کرتی ہے۔ پہلی مرتبہ اسے حیدرآباد شہر میں لگای گیا ہے اور گولڈ سکہ نامی ادارے کا منصوبہ ہے۔ سات ہزار ڈالر کی رقم کے بدلے یہ 100 گرام کا سب سے بڑا سکہ فراہم کرتی ہے۔گولڈ سکہ کے نائب صدر پرتاپ نے صرف اپنا پہلا نام بتاتے ہوئے کہا کہ سونے کی دکانوں میں جانے کی بجائے اب آپ براہِ راست سونا ان مشینوں سے خرید سکتےہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک مشین میں 5 کلوگرام تک سونا رکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں