کراچی: ٹیلی کام انڈسٹری کی حالیہ عالمی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کی15ابھرتی ہوئی معیشتیں فائیوجی ٹیکنالوجی اختیار کرکے اس ٹیکنالوجی پر کی جانیوالی سرمایہ کاری سے 3سے7گنا زائد معاشی فوائد حاصل کرسکتی ہیں اور 12 سے 13سال میں معاشی ترقی کی شرح نمو میں 0.3سے 0.6فیصد تک اضافہ کرسکتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق ریگولیٹری اور حکومتی تعاون کے ذریعے یہ 15ممالک 2035تک اپنی جی ڈی پی میں اس کی لاگت سے 3سے 7گنا منافع کے تناسب سے 0.3اور0.6فیصد اضافہ کرسکتے ہیں، ان ملکوں میں پاکستان بنگلادیش، برازیل، چلی، کولمبیا، مصر، بھارت، انڈونیشیا ،ملائیشیا، میکسیکو، مراکش، نائیجیریا، پاکستان، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ترکی شامل ہیں۔
