بچپن میں ڈاکٹرز نے ریڑھ کی ہڈی میں مسئلے کی وجہ سے ڈانس اور اداکاری کرنے سے منع کر دیا، اداکار رتیک روشن

ممبئی:ہریتک روشن نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اسکول کا زمانہ بہت تکلیف دہ تھا انہیں اسکول میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وہ بےحد کم گو اور شرمیلے تھے ان کے دوست بھی نہیں تھے اور وہ اسکول سے آکر رویا کرتے تھے۔ہریتک نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کے سبب ڈانس بھی نہیں کرسکتے، جبکہ انہیں یہ کہہ دیا گیا تھا کہ وہ اسی سبب اداکار بھی نہیں بن سکتے جس کی وجہ سے وہ مزید صدمے کا شکار ہوگئے تھے۔
تاہم ہرتیک نے ہار نہ ماننے کا مضبوط ارادہ کرتے ہوئے ہر مشکل پر قابو پایا اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے خوب محنت کی اور صحتیاب ہوکر ڈانس اور اداکاری کا بھی آغاز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں