امریکا میں 6 سال کے بچے نے فائرنگ کرکے ٹیچر کوشدید زخمی کردیا

واشنگٹن: امریکا میں 6 سال کے بچے نے فائرنگ کرکے ٹیچر کوشدید زخمی کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ ریاست ورجینیا کے ایک الیمنٹری اسکول میں پیش آیا۔ اسکول کے 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کے مطابق بچے کی جانب سے فائرنگ حادثاتی طور پرنہیں کی گئی۔ بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔فائرنگ سے کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔امریکا میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور اب تک طلبا سمیت درجنوں افراد ان واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں