توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر جاری کیے گئے، جس کے تحت تینوں رہنماؤں کو 50، 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں