اسلام آباد میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ سمٹ کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تعاون سے وزارت صنعت و پیداوار کے زیراہتمام منگل کو اسلام آباد میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد ملک میں موبائل فونز کی برآمد اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے اراکین کی جانب سے ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔ نمائش 3:00بجے سے شام 6:00بجے تک عوام الناس کے لیے کھلی رہے گی، اس سمٹ کم نمائش کے انعقاد کا مقصد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے معلومات حاصل کرنا ہے تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو بڑھا کر موبائل ڈیوائسز کی مقامی اسمبلی کو فروغ دیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں