سپریم کورٹ نے شہباز شریف اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کیخلاف اپیل مسترد کردی

اسلام آباد: جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پروڈکشن آرڈرز اجراء کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ شہباز شریف دوران نیب حراست پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین بنے، پارلیمنٹ ایسا رولز نہیں بن سکتی جو کسی دوسرے قانون کے منافی ہو، جن کیخلاف تحقیقات ہو رہی ہوتی ہے وہ پروڈیکشن آرڈر آتے ہیں، نیب زدہ پروڈیکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آکراپنے خلاف تحقیقات پر تقریر کرتے ہیں۔جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ آپ کا حق دعوی نہیں بنتا، شہباز شریف خواجہ آصف کو آپ فریق کیسے بنا سکتے ہیں، پارلیمنٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں۔
عدالت نے اپیل نا قابل سماعت قرر دیکر خارج کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں