پریانکا چوپڑا پہلی مرتبہ اپنی بیٹی مالتی میری جونس کو منظرِ عام پر لے آئیں، اداکارہ بیٹی اور شوہر نک جونس کے ہمراہ لاس اینجلس میں منعقد ہالی ووڈ واک آف فیم کی تقریب میں شریک ہوئی تھیں جہاں ان کے شوہر کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپنی بیٹی مالتی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی پریانکا اور ان کی بیٹی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
