کراچی: جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
مہوش حیات کے وکیل نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک سوشل میڈیا سے مواد نہیں ہٹایا۔ ناہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اداکاراؤں کیخلاف مہم چلانے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے۔ یوٹیوب، ٹوئٹر اور انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے ایف آئی اے والے تو کہہ رہے ہیں ہم کام کر رہیں ہیں۔ پیش رفت رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔ ایف آئی اے کو اپنے کام کرنے دیں۔ عدالت نے درخواستوں کی سماعت 4 ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔
