لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے تین پاکستانی جاں بحق

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روشن مستقبل اور خوشحالی کے خواب سجائے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی کے ایک اور حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ بھی 26 فروری کو لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب پیش آیا تھا۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ٹوئٹ میں اس حادثے میں 3 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ میت کی پاکستان منتقلی کے انتظامات کررہا ہے۔ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ایک پاکستانی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ اٹلی والے حادثے سے الگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں