بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دِنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ریپر بادشاہ جلد اپنی قریبی دوست ایشا رکھی کے ساتھ شادی کرنے والئے ہیں۔
تاہم شادی کی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بادشاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میڈیا کی عزت کرتے ہیں مگر جھوٹی خبر پھیلانا بُری بات ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جو کوئی بھی آپ کو یہ بتا رہا ہے، بکواس کر رہا ہے، اسے آپ کے لیے بہتر مصالحہ ڈھونڈنا چاہیئے میں شادی نہیں کر رہا۔
