سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک کار 2025 میں مارکیٹ میں آجائے گی

سعودی اخبار کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور فوکسکن کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلی الیکٹرک کارکا ڈیزائن اور تیاری مملکت میں ہوگی۔ یہ کار اعلٰی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگی۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سیر کمپنی 562 ملین ریال کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔مجموعی قومی پیداوار میں اس کا حصہ 30 ارب ریال تک کا ہوگا اس سے 2034 تک بالواسطہ اور بلاواسطہ 30 ہزارنئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔سعودی عرب اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ وژن 2030 کے مطابق ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کے اخراج میں کمی لانے والے منصوبے نافذ کیے جائیں۔سعودی عرب الیکٹرک کاریں بڑے پیمانے پر تیار کرے گا۔ملکی ضروریات کے ساتھ گاڑیاں برآمد کرنے کا بھی پروگرام ہے۔واضح رہے کہ پہلی سعودی الیکٹرک کارمنصوبہ نومبر 2022 کے دوران ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے متعارف کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں