44

“23 جنوری کے بعد ایک دن کے دوران اے ٹی ایم سے صرف 1ہزار روپے نکلوانے کی اجازت ہوگی” صارفین کو موصول ہونے والے پیغامات کے بعد اسٹیٹ بینک کی وضاحت، ایسی کسی بھی پابندی کے اطلاق کی تردید کر دی

“23 جنوری کے بعد ایک دن کے دوران اے ٹی ایم سے صرف 1ہزار روپے نکلوانے کی اجازت ہوگی”
صارفین کو موصول ہونے والے پیغامات کے بعد اسٹیٹ بینک کی وضاحت، ایسی کسی بھی پابندی کے اطلاق کی تردید کر دی

اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی حد صرف ایک ہزار روپے مقرر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک معاملہ زیر گردش ہے جس کے مطابق بینک صارفین کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی نئی حد مقرر کرنے کے حوالےسے پیغامات موصول ہوئے۔ صارفین کو موصول ہونے والے پیغام میں بتایا گیا کہ “23 جنوری کے بعد ایک دن کے دوران اے ٹی ایم سے صرف 1ہزار روپے نکلوانے کی اجازت ہوگی”۔
اس معاملے بینک صاریفن کی جانب سے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیا یہ مذاق ہے؟ کوئی بھی بینک کیسے اپنے صارف کو ایک دن کے دوران صرف ایک ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اس تمام معاملے کا علم ہونے پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں