91

دورہ نیوزی لینڈ، پاکستانی اسکواڈ میں شامل 6 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

دورہ نیوزی لینڈ، پاکستانی اسکواڈ میں شامل 6 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

لاہور: نیوزی لینڈ کے دورے پر گئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کل کیے تھے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ ارکان کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل اسکواڈ کے تمام اراکین کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے جبکہ فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہونے پر اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، پی سی بی کی جانب سے اجازت ملنے پر فخر زمان اپنے آبائی علاقے مردان روانہ ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو پریکٹس سے روک دیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کے 4 مختلف اوقات میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں