hafeez 20

40 سالہ ’’نوجوان‘‘ محمد حفیظ کی شاندار فارم نے ناقدین کو حیران و پریشان کردیا

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کی ’’جوانی‘‘ واپس آگئی، سابق کپتان کی رواں سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کارکردگی نے بڑے بڑوں کو حیران پریشان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے رواں سال پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں 91 کی بھاری بھر کم اوسط اور 148.64 کے سٹرائیک ریٹ سے 275 رنز بنائے ہیں جب کہ مجموعی طور پر تمام ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں میں ان کے 45.53 کی اوسط سے بنائے گئے رنز کی تعداد 865 ہے جن میں 7 نصف سنچریاں شامل ہیں،یہ رنز انہوں نے 140 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں ۔
محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے خلاف ناقابل شکست 67 رنز بنانے کے بعد انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میں 69 اور 86 رنز ناٹ آؤٹ کی اہم اننگز کھیلیں، ان کی 86 رنز کی میچ وننگ اننگز میں 4 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جب کہ موجودہ پاکستان سپر لیگ میں بابراعظم (473) اور فخر زمان (325) کے بعد سب سے زیادہ 312 رنز بنانے والے بیٹسمین بھی رہے۔

محمد حفیظ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی اپنی عمدہ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے دو نصف سنچریاں بنائیں اور پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں ان کے ناقابل شکست 74 رنز نے لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے خلاف پہلے ایلیمنیٹر میں 5 وکٹوں سے کامیابی دلائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں