بھارتی اداکارہ نندنی کشیاپ کی تیز رفتار گاڑی سے نوجوان جاں بحق، اداکارہ گرفتار

A young man was killed by Indian actress Nandini Kashyap's speeding car, the actress was arrested

بھارتی شوبز انڈسٹری سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں اداکارہ نندنی کشیاپ کو نوجوان کو گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 25 جولائی کو گوہاٹی میں پیش آیا، جب نندنی کشیاپ کی تیز رفتار گاڑی نے 21 سالہ سمیع الحق کو ٹکر ماری، جو مقامی ٹیکنیکل کالج کا طالبعلم اور میونسپل کارپوریشن میں جزوقتی ملازم تھا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور گزشتہ روز دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی خود اداکارہ نندنی کشیاپ چلا رہی تھیں، اور ٹکر کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئی تھیں۔ 30 جولائی کو انہیں حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد تھی اور ٹکر کے بعد بھی نہیں رکی۔ نندنی کشیاپ آسام کی متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

READ  اکشے کمار کی بیٹی کیساتھ نازیبا حرکت؛ اداکار کی مودی سرکار سے مدد کی اپیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں