مارننگ شو کی حالیہ قسط میں میزبان ندا یاسر نے خوشگوار شادی شدہ زندگی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کو بخوبی قابو میں رکھتی ہیں، اور لوگ یہی کہتے ہیں کہ شوہر مکمل طور پر بیوی کے زیرِ اثر ہے۔
ندا یاسر نے کہا کہ دراصل ایسا اس وقت ممکن ہوتا ہے جب عورت اپنے شوہر کی نفسیات اور رویے کو اچھی طرح سمجھ لیتی ہے، جس کے بعد وہ اس پر مثبت انداز میں اثر ڈالنے لگتی ہے۔
انہوں نے ایک ذاتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ایک جاننے والی خاتون نے اپنے شوہر کی فطرت کو اتنا سمجھ لیا ہے کہ اب وہ اس کا بدمزہ کھانا بھی بغیر اعتراض کیے خوشی سے کھا لیتا ہے۔
ندا نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر وہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر ان کے اثر میں رہیں تو سب سے پہلے ان کے مزاج اور ذہنی کیفیت کو سمجھنا سیکھیں۔
پروگرام میں ونیزہ احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہر نفسیات بھی شریک تھے، جنہوں نے ازدواجی تعلقات کے حوالے سے نفسیاتی نکات اور مفید تجاویز پیش کیں۔






تبصرے بند ہیں