امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جدید ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ سینٹرل کیلیفورنیا کے نیول ایئربیس اسٹیشن لیمور میں پیش آیا، جس کی تصدیق امریکی نیوی نے بھی کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کا پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہو کر محفوظ رہا، تاہم حادثے کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔






تبصرے بند ہیں