کراچی: دو دریامیں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی

Karachi Body of man who jumped into two rivers recovered

کراچی کے ساحل دو دریا کے قریب سمندرمیں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دو دریا پر ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا تھا اور تیسرے شخص کی تلاش جاری تھی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ تاہم اب سمندرمیں چھلانگ لگانے والےشخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دو دریا پر اورنگزیب عالم نامی شخص نے پہلے 2 بچوں کو سمندر میں پھینکا اور پھر اپنے آپ کو بھی گہرے پانی کے حوالے کردیا تھا ۔

عینی شاہدین کا بتانا تھا کہ بچوں اور خود کو سمندر کی نذر کرنے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہورہا تھا، موقع پر موجود لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

READ  بارش کے بعد کراچی کے 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل، کئی علاقوں میں 16گھنٹے سے بجلی بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں