کھانے میں تاخیر پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا

Brother shoots and kills sister over delay in food

کھانا دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق عائشہ گھر کے صحن میں بچوں کو پڑھا رہی تھی جب اس کا چھوٹا بھائی باہر سے آیا اور کھانے کا مطالبہ کیا۔

عائشہ نے اسے بتایا کہ وہ بچوں کو پڑھا رہی ہے اور تھوڑا صبر کرے، کھانے کے بعد روٹی پکا دے گی۔ اس پر بھائی طیش میں آ گیا اور پستول نکال کر بہن پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے اور مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

READ  جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں