پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی شاندار بلندی

Pakistan Stock Exchange 100 Index records impressive rise

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے سبب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی 100 انڈیکس میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آج کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 721 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

READ  بارش کے بعد کراچی کے 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل، کئی علاقوں میں 16گھنٹے سے بجلی بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں