جناح اسپتال لاہور سے 1کروڑ سے زائد کا قیمتی سامان غائب

Rs 10 million missing from Jinnah Hospital

جناح اسپتال لاہور سے ایک کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہوگیا۔

اسپتال سے قیمتی سامان غائب ہونےکے معاملے پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹر شبیر حسین کو شوکاز جاری کردیا۔

3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر شبیر پربدعنوانی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ غائب اشیاء میں آپریشن تھیٹر ٹیبلز، بیڈز، اے سی، وہیل چیئرز اور فرنیچر شامل ہے، اس سامان کی مالیت ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اس کے علاوہ شوکاز میں مزید کہا گیا کہ طبی سامان جان بوجھ کر غائب کیا گیا، مقررہ وقت میں وضاحت نہ دینے پرمحکمہ صحت کارروائی کرے گا۔

READ  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں