اسلام آباد کی 99 سوسائٹیز غیرقانونی قرار، مالکان ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ

99 societies in Islamabad declared illegal, owners to be placed on ECL

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی 99 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کے مالکان اور اسپانسرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق، سی ڈی اے نے اس حوالے سے متعلقہ افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے نادرا کو خط بھی ارسال کر دیا ہے، جبکہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے باضابطہ کارروائی کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیرصدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ان سوسائٹیز کو تعمیراتی میٹریل فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ تمام غیرقانونی سوسائٹیز کی فہرست ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

READ  سابق آئی جی پنجاب عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں