لیبیا کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا سرغنہ چارسدہ سے گرفتار

Leader of network involved in human trafficking through Libya arrested from Charsadda

ایف آئی اے نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے ماسٹر مائنڈ کو چارسدہ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران پشاور زون نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے عادل عرف شیر خان کو حراست میں لیا۔ اس سے قبل بھی گینگ کے تین ملزمان — صدام، درویش خان اور الیاس خان — گرفتار ہو چکے ہیں، جو جعلی ویزوں اور دستاویزات کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں سہولت کاری اور رابطہ کاری کرتے تھے۔

تفتیش میں گرفتار ملزمان نے عادل عرف شیر خان کا نام بتایا، جو لیبیا سے یورپ تک غیر قانونی سمندری راستے سے انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ وہ واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں سے رابطہ کر کے لیبیا کے ویزے فراہم کرتا، اور وہاں پہنچنے کے بعد انہیں یورپ کے لیے روانہ کیا جاتا تھا۔

عادل کو چارسدہ میں چھاپے کے دوران گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جب کہ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

READ  نیا یونٹ 3900 جوانوں پرمشتمل اور کسی بھی نئی ذمہ داری کیلئے دستیاب ہوگا: کمانڈنٹ ایف سی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں