چین نے امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں صدر شی نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان رابطہ قائم رہے، تعلقات بہتر ہوں اور یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کو فروغ دیا جائے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں طے ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تصدیق کی، جبکہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں بھی انہوں نے جلد روسی صدر سے ملاقات کا عندیہ دیا تھا۔






تبصرے بند ہیں