پاناما کی گیشا کافی سب سے مہنگی قیمت پر فروخت ہونے کا نیا ریکارڈ قائم

Panama's Geisha coffee sets new record for most expensive sale

پاناما کی گیشا کافی نے ایک بار پھر سب سے مہنگی فروخت کا ریکارڈ قائم کر دیا، جب پاناما انٹرنیشنل آن لائن آکشن میں یہ 30 ہزار 204 ڈالر فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واشڈ گیشا کافی پاناما کے صوبہ چریکی کے علاقے بوکیٹے میں واقع "ہاسینڈا لا ایسمریلڈا” فارم میں اگائی گئی تھی، جسے دبئی کے ایک خریدار نے خریدا۔

اسی فارم کی نیچرل گیشا کیٹیگری کی کافی چین کے ایک خریدار نے 23 ہزار 608 ڈالر فی کلوگرام میں خریدی، جبکہ لارینا قسم کی کافی بھی چین ہی کے ایک خریدار نے 8 ہزار 40 ڈالر فی کلوگرام کے حساب سے حاصل کی۔

نیلامی میں پیش کی گئی 50 میں سے 30 لاٹ ایک ہزار ڈالر فی کلوگرام سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوئیں، جس سے مجموعی فروخت 28 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی جو 2024 کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

READ  دریائے کابل میں نوشہرہ پر نچلے درجے کا سیلاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں