تل ابیب میں اسرائیلی صحافیوں کا احتجاج

Israeli journalists protest in Tel Aviv

اسرائیلی صحافیوں نے غزہ کے صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تل ابیب میں احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ "سچ کو دفنانے کے لیے صحافیوں کو دفن کیا جا رہا ہے”۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ’غزہ کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی‘ کے پلے کارڈز تھام رکھے تھے اور نیتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں صحافیوں کا قتل عام فوراً روکا جائے۔

یہ احتجاج اس واقعے کے بعد ہوا جب اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں صحافیوں کے کیمپ پر بمباری کر کے خلیجی چینل کے نمائندوں سمیت چھ صحافیوں کو شہید کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج غزہ میں 200 سے زائد صحافیوں کو قتل کر چکی ہے۔

READ  غزہ میں مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار، حماس اور اسرائیل نے امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کردیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں