امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب

Pakistan's Independence Day celebrations in America

امریکی دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک میں پاکستانی مشن و قونصل خانے اور ٹیکساس، کیلیفورنیا و الی نوائے میں قائم قونصل خانوں میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور "معرکۂ حق” کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کُشائی کی۔

اس موقع پر ملی نغمے، امریکی کانگریس کے اراکین کے ویڈیو پیغامات ورامریکی طلباء و شہریوں کی طرف سے خیرسگالی کے کلمات دکھائے گئے ۔ جس کے بعد روایتی پاکستان کے روایتی ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کو تاریخ کا ایک معجزہ قرار دیا جو ہمارے بانیوں کی بہادری پر مبنی جدوجہدِ آزادی کے نتیجے میں وجود میں آیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ آج پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دو قومی نظریہ پہلے سے کہیں زیادہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے "آپریشن بنیان المرصوص” میں پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کے دفاع و خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی جنتا پارٹی کی ہندتوا حکومت نے پاکستان کو آسان ہدف سمجھتے ہوئے حملہ کیا۔ لیکن ان کے مذموم عزائم کو ہماری مسلح افواج کی جرأت و بہادری نے ناکام بنا دیا۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ، "پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، جس نے کبھی اس جنگ کی خواہش نہیں کی۔ یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی۔ لیکن ہم اس آزمائش سے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو کر اُبھرے ہیں۔

READ  جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا،کپتان سمیت 2 کھلاڑی پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں