معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار، مقدمہ درج

Famous YouTuber Dicky Bhai arrested at Lahore Airport, case registered

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف پہلے ہی تحقیقات جاری تھیں اور اب ان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں الزام ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جوئے کو فروغ دیتے رہے اور عوام و قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل ہے اور وہ مختلف مقدمات میں تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ وہ بیرون ملک روانہ ہو رہے تھے مگر ایئرپورٹ حکام نے لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا۔

یاد رہے کہ 2024ء میں بھی ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کی تھی۔ اس کے علاوہ اپریل میں موٹروے پولیس نے ان کے خلاف تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کرنے پر دو مقدمات درج کیے تھے۔

READ  کراچی میں فتنہ الخوارج کا اہم کارندہ ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں