کئی روز کی کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ

Gold price in the country remains at the previous rate

کئی روز کی کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر بڑھ کر 3,350 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے۔ اس کے نتیجے میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,500 روپے اضافے کے بعد 357,700 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام قیمت 1,286 روپے بڑھ کر 306,670 روپے تک جا پہنچی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی؛ فی تولہ چاندی 4,031 روپے اور فی دس گرام چاندی 3,455 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

READ  بلوچستان میں دفعہ 144نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں