موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں اور فون صرف ایمرجنسی کالز کے لیے استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ طوفان کے دوران کشتی میں سوار افراد اور تیراک فوراً کنارے پر آجائیں، جبکہ نہانے اور برتن دھونے سے بھی اجتناب کریں کیونکہ مکان پر آسمانی بجلی گرنے کی صورت میں کرنٹ لوہے کے پائپوں سے گزر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سڑک پر موجود افراد کو چاہیے کہ درختوں، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں، اور اگر کسی پر بجلی گرے تو فوری طور پر ایمبولینس کو اطلاع دی جائے۔
انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ آسمانی بجلی ایک ہی جگہ دوبارہ نہیں گرتی، مؤرخہ کہہ رہے ہیں کہ بجلی کی زد میں آنے والی ہر چیز براہِ راست متاثر ہوسکتی ہے۔






تبصرے بند ہیں